Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی آپریشن نے یوم آزادی پر امن کو یقینی بنایا

 پاکستان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی آپریشن نے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر امن و سکون کو یقینی بنایا۔
 ایک بیان میں سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ شہر میں رینجرز کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات اور پر امن ماحول کی وجہ سے عوام بڑی تعداد میں باہر آئی اور یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
اپنے بیان میں رینجرز نے چیئرمین آل تاجر اتحاد کا بھی ذکر کیا جنہوں نے کہا کہ اس سال اگست میں انہوں نے پانچ ارب کا منافع کمایا، جس نے پچھلے 40 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پیرا ملٹری فورسز نے پاکستان کے 69 ویں یوم آزادی پر کراچی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے۔
اگست کے آغاز میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ بھر میں رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کردیا تھا۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے جولائی میں رینجرز کے کراچی میں آپریشن اور تعنیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کردی تھی۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پانچ ستمبر 2013 کو وفاقی حکومت کی زیرِ نگرانی اور سندھ حکومت کی منظوری سے کراچی میں رینجرز کے ٹارگیٹڈ آپریشن کے آغاز سے رینجرز نے تقریباً 5795 آپریشن کیے ہیں، جن میں 10353 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان ملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز سے لے کر دہشتگرد تک شامل ہیں۔
کراچی میں رینجرز کی تعیناتی دستورِ پاکستان کی شق 147، اور انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 1 کی ذیلی شق 3 اور 4 کے مطابق ہے، جس کے تحت رینجرز کو اختیار حاصل ہے کہ وہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت شہر میں دہشتگردی کی کارروائیوں یا جرائم کی روک تھام کریں۔

  اس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کو قابو کرنے میں پولیس کی مدد کرنے کے لیے رینجرز کو بلایا تھا، لیکن رینجرز کو مزید اختیارات 2009 میں ایک بار پھر پی پی کی وفاقی و صوبائی حکومت نے دیے، جس کے تحت رینجرز بغیر وارنٹس کے گھروں کی تلاشی اور ملزمان کو گرفتار کر سکتے ہیں۔

امتیاز علی

Post a Comment

0 Comments