Ticker

6/recent/ticker-posts

فوج کے آنے پرعوام مٹھائی بانٹیں گے یا نہیں - ٹوئٹر پر نئی بحث چڑھ گئی

ٹوئٹر پر صارفین نے عمران خان کے بیان پر نئی بحث چھیڑ دی اور “عوام مٹھائی بانٹے گی” کے نام سے ہیش ٹیگ کئی گھنٹے تک ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا جس میں لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان  ملک میں فوج آئی تو عوام خوشیاں منائیں گے اور مٹھائیاں بانٹے گے کو لے کر نئی بحث چڑھ چکی ہے اور کئی ٹوئٹر صارفین عمران خان کے بیان کی تائید کر رہے ہیں تو کئی ان کے اس بیان پر شدید نالاں ہیں جب کہ  ٹوئٹر پر کئی گھنٹے تک “عوام مٹھائی بانٹے گی” ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔ شان نیازی لکھتے ہیں کہ فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے سے عوام خوش ہوں گے کیوں کہ حکومت عوام کو، پاکستان کو اور اس کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لیتے، لوگ آپریشن چاہتے ہیں لیکن میں محفوظ راستے کا طلب گار ہوں۔
شاہ زیب نواز لکھتے ہیں کہ اگر آئندہ عام انتخابات میں وزیراعظم نواز شریف کی جماعت کامیاب ہوجاتی ہے اور وزیراعظم اعلان کرتے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی شخص وزیراعظم نہیں بنے گا تو اس اعلان پر عوام مٹھائی بانٹے گے۔   اویس جمالی لکھتے ہیں کہ جب تمام کرپٹ سیاستدان جیل میں ڈال دیئے جائیں گے اور لوگوں کو ان کا بنیادی حق ملنے لگے گا اس وقت عوام مٹھائی بانٹے گے۔
 عمر شیخ نے دو تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں ایک طرف ترکی میں فوجی 
بغاوت کی ناکامی اور دوسری طرف پاکستان میں لوگوں کو مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اگر حکمران عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات کریں گے تو لوگ بھی ان کے لئے قربانیاں دیں گے۔
 پلواشہ عباس لکھتی ہیں کہ مارشل لا کو دعوت دے کر عمران خان نے پارلیمنٹ اوران لوگوں کی توہین کی جنہوں نے انہیں منتخب کرایا اور عمران خان کا مارشل لا کو دعوت دینے کا بیان باعث شرم  ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments