Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر سے 31 ویں نمبر پر آ گیا

 پاکستان واضح طور پر دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہا ہے، پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کا اعتراف پوری دنیا کر رہی  ہے ۔
برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیاب ہو رہا ہے ،پاکستان کا سب سے بڑ ا شہر جس کی آبادی تقریبا 2 کروڑ کے قریب ہے ،وہ تین سال قبر خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا لیکن اب وہ 31 ویں نمبر پر آ چکا ہے اور دن بدن نیچے جا رہا ہے جس کا پورا کا پورا کریڈٹ سابق آرمی چیف جنرل راحیل کو جاتاہے جنہوں نے حکومت وقت کے ساتھ مل کر کراچی میں میجرجنرل بلال اکبر کی سرپرستی میں کراچی آپریشن شروع کروایا جس کے ذریعے شہر میں بھتہ خوروں ،دہشتگردوں ،ٹارگٹ کلرز کا قلعہ قمع کر دیا گیا ہے.
جبکہ جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا اور پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہوئے ملک کی سرحدوں سمیت اندرونی تحفظ کو یقینی بنایا۔ جریدے سپیکٹیٹر کے مطابق 2013 میں 2789 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ 2016 کے پہلے 11 مہینوں میں یہ تعداد کم ہو کر 592 پر آ گئی ،2013 میں کراچی میں 51 بم دھماکے ہوئے اور 2016 میں نومبر تک صرف 2 دھماکے ہوئے ۔2013 میں کراچی میں 78 اغواء برائے تاوان کے کیس درج ہوئے اور اگلے سال تک یہ تعداد 110 ہو گئی لیکن گزشتہ سال یہ تعداد کم ہو کر صرف 19 ہو گئی ہے اور کراچی میں تمام جرائم کو ختم کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments