Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی کے باغ ابن قاسم کو نئی زندگی مل گئی

کلفٹن میں واقع باغ ابن قاسم کی ایک بار پھر تزئین و آرائش کر دی گئی ہے اور اب شہریوں کو تفریح کا بہترین موقع مل گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کلفٹن کے علاقے میں واقع 130 ایکڑ کے وسیع و اریض رقبے پر قائم باغ ابن قاسم تزئین سے پہلے تباہ حالی کا شکار تھا، قیمتی زمین کے ایک ایکٹر پر لینڈ مافیا نے 4 منزلہ غیرقانونی عمارت تعمیرکر لی تھی، سبزہ نہ ہونے کے برابرتھا، 5 کروڑ روپے سالانہ اخراجات کے باجود اور دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب خوشبودار پھولوں کے پودے جل گئے تھے.

پودوں کی جگہ کچرے کے ڈھیر اور کتوں کا بسیرا تھا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کے افتتاح نے اسے دوبارہ نئی زندگی دے دی ہے، باغ کی تزئین و آرائش کے بعد اب پارک میں گل مہر، کنجار اور کیشا فیٹلو کی خوشبو میں بسی قطاریں لگ گئی ہیں، لہلہاتے پھول، مخمل جیسی گھاس، جہاں تین سو پھولدار درخت لگائے گئے، پانی کے لئے نیا ایری گیشن نظام ڈالا گیا، بیٹھنےکے لئےسیٹیں لگائی گئی ہیں، پارک کی تزین وآرائش کے بعد شہریوں کو تفریح کا بہترین موقع مل گیا ہے۔  

بشکریہ ایکسپریس نیوز 

Post a Comment

0 Comments