Ticker

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس : ہم ویکسین بنانے کے کتنے قریب ہیں؟

 ہم کورونا وائرس ویکسین کی عالمی تلاش میں کہاں تک پہنچے ہیں؟ عام طور پر ویکسین کے بننے میں دہائیاں نہیں تو کئی سال ضرور لگ جاتے ہیں، لیکن اس مرتبہ پوری دنیا میں سائنسدان رات دن اس کی تیاری میں جتے ہوئے ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 120 ویکسین پروگرام کام کر رہے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی اور امپیریئل کالج نے ویکسین کے انسانی ٹرائل پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

اور اس سوال کا جواب کہ ہمیں ویکسین کب مل سکتی ہے، یہ ہے کہ کچھ صحت کے اہلکاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال کے آخر تک یا 2021 کے آغاز میں ویکسین تیار ہو جائے گی۔ کچھ دیگر کا خیال ہے کہ اس کی تیاری کے 2021 کے آخر تک زیادہ امکانات ہیں۔ دریں اثنا امریکہ کے ادویات کی نگرانی کرنے والوں نے کہا ہے کہ اس سال تک اس کی دستیابی مشکل ہے۔ امریکہ کے متعددی بیماریوں کے اعلیٰ ماہر نے کہا ہے کہ موسم سرما کے آغاز تک ویکسین کے موثر ہونے کا پتہ لگ جائے گا۔

بشکریہ بی بی سی اردو

Post a Comment

0 Comments