Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی پاکستان کا 'غریب پرور‘ شہر

  کراچی، اب بھی پاکستان کے تمام شہروں سے 'سستا شہر' ہے۔ اس بات کا انکشاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی ’انفلیشن مانیٹرنگ‘ کی سالانہ رپورٹ 2013 ء میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’سی پی آئی‘، یعنی ’کنزیومر پرائس انڈیکس‘ کے مطابق، ملک کا سب سے مہنگا شہر دارالحکومت اسلام آباد ہے، جہاں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ ہے، جبکہ سستا ترین شہر، کراچی ہے۔

افراط زر ملک میں مہنگائی کے سالانہ تجزئے کے مطابق، اسلام آباد میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ رہی، جس میں کھانے پینے کی اشیاٴ سمیت، دیگر اشیاٴ کی قیمتیں ملک کے دیگر شہروں کی قیمتوں کی نسبت زیادہ ہیں۔

ادھر، سندھ کے شہر 'لاڑکانہ' کو ملک کا دوسرا مہنگا شہر قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ مراد جمالی میں اشیائے خورد و نوش کی قیمت اسلام آباد سے بھی زیادہ مہنگی رہیں۔

ملک کے دوسرے اہم شہر پشاور اور کوئٹہ بھی مہنگے شہروں میں شمار ہوتے ہیں، جبکہ صوبہٴ پنجاب کے بڑے شہر، لاہور کا شمار بھی سستے شہروں میں کیا گیا ہے، جہاں گزشتہ سال مہنگائی کی شرح کم رہی۔

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments