Ticker

6/recent/ticker-posts

گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 وزیراعظم نواز شریف گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کے انو بھائی پارک میں گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ گرین لائن میٹرو ٹرانزٹ منصوبہ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کا روٹ 22 کلو میٹر طویل ہو گا، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا اور اس پر کل 16 ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے تمام تر اخراجاب وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔
گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا روٹ سرجانی ٹاؤن سے شروع ہو گا جو ناگن چورنگی، ناظم آباد چورنگی، لسبیلہ اور گرومندر سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پر اختتام پزیر ہو گا۔ گرین لائن منصوبے کے ذریعے روزانہ 3 لاکھ شہری مستفید ہو سکیں گے۔

Post a Comment

0 Comments