آزادی انسان كا پہلا اور بنیادی حق ہے جسے اقوام متحدہ كا چارٹر قبول كرتا ہے، پاكستان اقوام عالم سے یہ مطالبہ كرتا ہے كہ وہ بھارت كو اس ظلم سے روكے جو كشمیریوں كے خلاف روا ركھا جا رہا ہے اور انسانی حقوق كی خلاف ورزیوں كا نوٹس لے، پاكستان بھارت كی حكومت سے بھی كہتا ہے كہ وہ ظلم و بربریت كا بازار بندكرے، جنوبی ایشیا كا امن بھارت سمیت سب كی ضرورت ہے اور یہ امن اسی وقت قائم ہو سكتا ہے جب معاملات كو طاقت كی بجائے گفت و شنید سے حل كیا جائے، بھارت پاكستان كے ساتھ كشمیر كے مسئلے پر نتیجہ خیز مذاكرات كرے جس میں كشمیری نمائندوں كو بھی شامل كیاجائے۔
0 Comments