Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی،اسلام آباد میں جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر

یڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی اور اسلام آباد میں رہائشی اور
کمرشل جائیداد کی قیمتوں کے تعین کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جائیداد کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کراچی کو 9 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایف بی آر نے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں اور فلیٹس کی الگ الگ قیمتیں مقرر کی ہیں، جبکہ تعمیر شدہ رہائشی اور کمرشل عمارتوں اور پلاٹوں کی قیمتیں بھی مختلف ہوں گی۔

کراچی میں ’اے ون‘ کیٹیگری میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 35 ہزار، مکان کی قیمت 40 ہزار اور کمرشل جائیداد کی قیمت ایک لاکھ روپے فی اسکوائر گز ہوگی، جبکہ فلیٹ کی قیمت 5 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ ہوگی۔ اس کیٹیگری میں سول لائن، دھوراجی، کلفٹن، گارڈن ایسٹ اور ڈیفنس فیز ون، ٹو اور تھری کے علاقے شامل ہوں گے۔
’ون‘ کیٹیگری میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 25 ہزار، مکان کی 32 ہزار اور کمرشل پلاٹ کی قیمت 75 ہزار روپے فی گز ہوگی، جبکہ اس کیٹیگری میں فلیٹ کی قیمت ساڑھے 4 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ ہوگی۔ ڈیفنس فیز فور اور سکس، بمبئی بازار، برنس روڈ اور فاطمہ جناح کالونی ’ون‘ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

کیٹیگری ’ٹو‘ میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 12 ہزار، مکان کی قیمت 20 ہزار اور کمرشل پلاٹ کی قیمت 60 ہزار روپے فی گز جبکہ فلیٹ ڈھائی ہزار روپے فی اسکوائر فٹ ہوگا۔ ڈیفنس ہاؤسنگ اسکیم ملیر، فیڈرل بی ایریا اور فردوس کالونی کیٹیگری ’ٹو‘ میں شامل ہیں۔ 

کیٹیگری ’تھری‘ میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 6 ہزار، مکان کی قیمت 13 ہزار اور کمرشل پلاٹ کی قیمت 25 ہزار روپے فی اسکوائر گز، جبکہ فلیٹ کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے فی اسکوائر فٹ ہوگی۔ بفرزون، کے ڈی اے اسکیم 7، درخشاں کوآپریٹو سوسائٹی اور دہلی کالونی کیٹیگری ’تھری‘ میں شامل ہیں۔

اسلام آباد

ایف بی آر کے نوٹی فیکشن کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں فی گز پلاٹ کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھا کر 56 ہزار روپے اور سیکٹر ای الیون میں فی گز پلاٹ کی قیمت 26 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ 

اسی طرح سیکٹر ایف سکس میں فی گز پلاٹ کی قیمت 18 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے، سیکٹر ایف الیون میں قیمت 18 سے بڑھا کر 42 ہزار روپے، سیکٹر جی سیون میں قیمت 16 سے بڑھا کر41 ہزار روپے اور سیکٹر آئی ایٹ میں جائیداد کی قیمت 38 ہزار روپے فی گز مقررکی گئی ہے۔

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں کمرشل جائیداد کی قیمت دوگنی کردی گئی ہے۔
جناح ایونیو پر جائیداد کی فی گز قیمت 75 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 14 ہزار روپے اور سپر مارکیٹ میں گراؤنڈ فلور دکان کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار روپے فی گز مقرر کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں گراؤنڈ فلور کی قیمت 58 ہزار روپے اور سیکٹر ایف ٹین میں گراؤنڈ فلور کی قیمت 70 ہزار روپے گز مقرر کردی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments