Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں استعمال شدہ موبائل فون خریدنے کیلیے سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار

پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لیے سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ڈیلرز کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق تیار کر لیا جس میں دکاندار استعمال شدہ موبائل خریدنے سے پہلے سی پی ایل سی سے تصدیق کریں گے۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی سب سے آسان واردات موبائل فون چھیننا ہے جو باآسانی موبائل مارکیٹ میں فروخت کردیا جاتا ہے لیکن اب شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وبا کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ڈیلرز سے مل کر ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے جس کے تحت اب استعمال شدہ فون لینے سے پہلے ڈیلرز سی پی ایل سی سے موبائل کی تصدیق کے پابند ہوں گے۔
اس حوالے سے سی پی ایل سی نے استعمال شدہ موبائل فونز کی خریدو فروخت کے لیے فارم تیار کر لیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی دکاندار استعمال شدہ موبائل فون خریدنے سے پہلے اسے فروخت کرنے والے شخص کا شناختی کارڈ اور فون نمبر حاصل کرے گا اور سی پی ایل سی سے تصدیق کے بعد ہی وہ موبائل فون اس سے خریدے گا جب کہ اس ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے کی صورت میں دکاندار کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments