Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی تا حیدرآباد موٹروے ایم نائن کا افتتاح

 وزیر اعظم نواز شریف نے 136 کلو میٹر طویل ’کراچی۔ حیدرآباد موٹر وے ایم نائن ‘ میں سے 75 کلومیٹر تک تکمیل شدہ ٹریک کا افتتاح کر دیا۔ منصوبے کی تکمیل پر 36ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ نوری آباد ، کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج لوگ اپنی آنکھوں سے ایک نیا پاکستان بنتا دیکھ رہے ہیں۔ سڑک ترقی کا پہلا زینہ ہوتا ہے، سڑک ہوگی تو اسپتال و تعلیمی ادارے بنیں گے اور لوگ قریب آئیں گے۔
انہوں نے موٹر وے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے مضبوط انفرا اسٹرکچر ضروری ہے، سکھر سے ملتان موٹر وے اور آگے لاہور پر تعمیر کا کام جاری ہے، 2019 تک یہ موٹرویز مکمل ہوجائیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور تک 6 لین کی موٹروے ہو گی۔ انہوں نے زور دیا کہ کراچی حیدرآباد موٹر وے جلد مکمل کرلی جائے گی۔ بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سڑکوں کا جال بچھے۔ لوگ ناشہ گوادر میں کریں اور دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھائیں۔









Post a Comment

0 Comments