Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی : اربوں روپے کے بڑے پارکوں پر قبضے کاا نکشاف

اربوں مالیت کے کراچی کے 8 بڑے پارکوں پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارکوں میں ہل پارک، عزیز بھٹی پارک، جھیل پارک، سٹی پارک سمیت دیگر شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق تمام پارکوں پر چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی۔ہل پارک پر کے ڈی اے نے 42 اور پی ای سی ایچ ایس نے 7 پلاٹ غیرقانونی الاٹ کیے جبکہ ہل پارک کی زمین پر شادی ہال، دکانیں، سنیما اور دیگر تعمیرات کی گئیں۔ دوسری جانب عزیز بھٹی پارک میں سوفٹینا شادی لان اور کسٹم کلب کے ڈی اے نے الاٹ کیا۔ دستاویزات کے مطابق جھیل پارک میں چھ ایکڑ اراضی پر ایک سوسائٹی نے قبضہ کیا۔ احمد علی پارک پر واٹر بورڈ اور لینڈ گریبرز نے قبضہ کیا اور دیگر پارکوں پر غیر قانونی قبضہ اور تعمیرات کی گئی۔
 

Post a Comment

0 Comments