Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی سے 61 نشستوں پر 1223 امیدوار

کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 61 نشستوں پر 1223 امیدوار انتخابات 2018ء میں حصہ لے رہے ہیں۔ کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر 322 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے جبکہ شہرقائد سے سندھ اسمبلی کی 44 نشستوں کے لیے 901 امیدوار ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کے 6 اضلاع سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں کے لیے 571 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں کے لیے 1602 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔ جانچ پڑتال کے بعد قومی اسمبلی کے لیے 498 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 1437 کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔

امیدواروں کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر ہوئیں تو قومی اسمبلی کے 24 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 52 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔
کاغذات واپس لیے جانے کا وقت آیا تو قومی اسمبلی کی نشستوں پر 156 امیدواروں نے اور صوبائی اسمبلی کے 520 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب میدان میں رہ گئے ہیں کل ایک ہزار 223 امیدوار جنہیں کراچی کے 81 لاکھ 7 ہزار 186 ووٹرز کو اپنے حق میں رام کرنا ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments