Ticker

6/recent/ticker-posts

سول اسپتال کی 300 آسامیوں کیلئے 10 ہزار امیدوار

کراچی کے سول اسپتال میں 300 آسامیوں کے لیے 10 ہزار کے قریب امیدوار پہنچ گئے جس کے باعث اسپتال کے گیٹ پر دھکم پیل اور بےنظمی دیکھنے میں آئی۔ سول اسپتال کراچی میں ملازمت کے انٹرویو دینے کے لیے آئے امیدواروں کا رش لگ گیا، اميدواروں کی اندر جانے کی کوشش، پولیس نے امیدواروں کوروک دیا جب کہ بد انتظامی کے باعث پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ ایم ایس سول اسپتال نے کہا کہ 6 سے 15 گریڈ پر آن لائن فارم جمع کرائے جارہے ہیں، انٹرویو جاری ہے 1 سے 5 گریڈ تک کا ڈائریکٹ انٹرویو ہے، جن کی رجسٹریشن ہوئی ہے وہ انٹرویو کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں، 4 ہزار افراد کی رجسٹریشن کر چکے ہیں، لگتا ہے کہ دس ہزار سے زائد لوگ یہاں پہنچے ہیں تاہم پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments