ہیٹ ویو کے باعث کراچی کے گرم موسم میں ایک بار پھر سے شدت آ رہی ہے، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال بھی بڑھائیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان ’وایو‘ کی وجہ سے کراچی کا درجۂ حرارت ایک بار پھر سے بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران طبی ماہرین نے شہریوں کو سخت احتیاط کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔
گرم موسم میں پسینہ زیادہ آنے سے جسم میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے جبکہ نمکیات کی کمی سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متلی ہونا، سر درد، چکر آنا اور بے ہوش ہو جانا ہیٹ اسٹروک کی علامات میں شامل ہیں، اس لیے شہری پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اور لو سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں. طبی ماہرین نے مزید کہا ہے کہ مزدور طبقہ بھی کام کے وقت سر پر گیلا کپڑا لازمی رکھے اور ساتھ پانی کا استعمال کرتے رہیں۔ طبی ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گرم موسم میں لسی کا استعمال کریں۔
0 Comments