Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی کو ماسٹر پلان کے بغیر چلایا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے کے ایم سی کو آئندہ سماعت پر کراچی کا ماسٹر پلان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو کراچی میونسپل کارپوریشن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کے ایم سی کے وکیل سمیر غضنفر نے موقف اختیار کیا کہ پی ای سی ایچ ایس میں نالے کے گرد قبضے ہیں۔ نالوں کی صفائی کا کام میونسپل کارپوریشن کا ہے۔ تجاوزات کے باعث نالے کی صفائی نہیں کر سکتے۔ تجاوزات کے باعث نالے کی چوڑائی بھی کم کر دی گئی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ماسٹر پلان کہاں ہے۔ متعلقہ حکام کراچی کا ماسٹر پلان دینے میں ناکام رہی۔ عدالت نے ماسٹر پلان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس مقبول باقر نے ریماکس دیئے اس شہر کو بغیر ماسٹر پلان کے چلایا جا رہا۔ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ عدالت نے ماسٹر پلان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اگلے سیشن تک ملتوی کردی۔

Post a Comment

0 Comments