Ticker

6/recent/ticker-posts

لیجنڈ آف طارق عزیز

صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز قیام پاکستان سے قبل 1936ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔ پاکستان معرض وجود میں آیا تو یہ گھرانہ ہجرت کر کے ساہیوال میں آباد ہو گیا۔ طارق عزیز نے تعلیم یہیں سے حاصل کی پھر ریڈیو پاکستان سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ 1964ء میں ٹی وی کا آغاز ہوا تو اس کے پہلے مرد انائونسر کا اعزاز انہیں حاصل ہوا۔ 1975ء میں شروع ہونے والے سٹیج شو نیلام گھر نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جو شاید برصغیر میں اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا کے طویل ترین سٹیج شوز میں نمایاں ہے۔ یہ پروگرام انہوں نے اس قدر مہارت اور دلجمعی سے کیا کہ یہ شو انہی کے نام سے منسوب ہو گیا یعنی ’’طارق عزیز شو‘‘۔ 

ذوالفقار علی بھٹو سے متاثر ہو کر وہ پیپلز پارٹی کے زبردست حامی رہے البتہ عملی سیاست میں انہوں نے 1997ء میں قدم رکھا اور قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کے مقابل امیدوار موجودہ وزیر اعظم عمران خان تھے۔ مرحوم وسیع المطالعہ ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے ۔ پنجابی زبان میں ان کا مجموعہ کلام ’’ہمزاد دا دکھ‘‘ کے نام سے موجود ہے۔ انہوں نے اخبارات میں کالم نویسی بھی کی جس کے مجموعے کا نام ’’داستان‘‘ ہے۔ طارق عزیز ایسے انسان ایوارڈز یا تمغوں کے محتاج نہیں ہوتے یہ قوموں کے شعور کی پرکھ ہوتی ہے کہ وہ انہیں کس طرح خراج تحسین پیش کرتی ہیں مثلاً کسی ثقافتی ادارے کو ان سے موسوم کر کے حکومت کو یہ کام کرنا چاہئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments