Ticker

6/recent/ticker-posts

سید منور حسن ایک مختلف سوچ کے حامل سیاستدان

سید منور حسن 1941ء میں دلی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان پر خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے پہلے لاہور پھر کراچی منتقل ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم جیکب لائن کے ایک اسکول سے حاصل کی جب کہ جامعہ کراچی سے عمرانیات اور اسلامیات میں ایم اے کے امتحانات پاس کیے۔ سیاست کا آغاز 1959 میں بائیں بازو کی طلباء تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کیا تاہم 1960 میں اسلامی جمعیت طلبہ کا حصہ بن گئے۔ 1967 میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی اور طویل خدمات کے اعتراف میں انھیں 2009 میں جماعت کی جانب سے چوتھا امیر مقرر کیا گیا۔ 

اس سے پیشتر قاضی حسین احمد تقریباً 22 برس تک جماعت کے امیر رہنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ سید منور حسن نے مذہبی اور سیاسی سطح پرجماعت اسلامی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں اور جماعت کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں رہے، ان کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ اپنی نرم مزاجی‘ تحمل اور بردباری کے باعث تمام حلقوں میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے۔ 

بشکریہ ایکسپریس نیوز


 

Post a Comment

0 Comments