Ticker

6/recent/ticker-posts

یوکے، گریٹ بریٹن اور انگلینڈ ان میں آخر فرق کیا ہے؟

اگر کسی روز آپ سے کوئی بچہ یا دوست یہ پوچھ لے کہ آپ یوکے (یونائیٹڈ کنگڈم)، گریٹ بریٹین (برطانیہ عظمیٰ) اور انگلینڈ کے درمیان فرق واضح کریں، تو آپ اسے کیا جواب دیں گے؟ حتیٰ کہ برطانیہ کے پاسپورٹ پر بھی اس سوال کا جواب موجود نہیں، جو یہ کہتا ہے کہ اس کا تعلق برطانیہ عظمیٰ کی یونائیٹڈ اور شمالی آئرلینڈ سے ہے۔ البتہ خوش قسمتی سے ہمارے پاس اس سوال کا جواب موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ: دی یونائیٹڈ کنگڈم انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ پر مشتمل ہے۔ یہاں آئینی بادشاہت اور پارلیمانی جمہوریت قائم ہے اور یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ کے شاہی خاندان کے افراد کے پاس ڈیوک آف ایڈن برگ اور پرنس ویلز کے اعزازات ہوتے ہیں۔

دوسری جانب گریٹ بریٹین یا برطانیہ عظمیٰ صرف انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ نقشے پر نظر ڈالیں، تو انگلینڈ ویلز اور سکاٹ لینڈ سے الگ ایک علاقہ ہے، جس کا دارالحکومت لندن ہے جبکہ شمالی آئرلینڈ اس سے دور آئرلینڈ کے بالائی حصے پر واقع ایک علاقہ ہے۔ سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی یوکے کی کابینہ میں نمائندگی ہوتی ہے البتہ ان ممالک کے روزمرہ کے معمولات ان کے اپنے حکومتی ادارے چلاتے ہیں،تا ہم، انگلینڈ کا کوئی مرکزی ادارہ نہیں اور اس کی بجائے متعدد ادارے اس کا نظم و نسق چلاتے ہیں۔ لندن کے معاملات میئر اور ایک منتخب اسمبلی دیکھتی ہے اور یہ تمام ادارے مل کر ایک گریٹر لندن اتھارٹی بناتے ہیں۔

 اس کے علاوہ اس میں برطانوی جزائر بھی شامل ہیں، جو یورپ کے شمالی مغربی ساحل پر واقع ہیں اور برطانیہ عظمیٰ، برطانوی جزائر میں سب سے بڑا ہے۔ شمالی آئرلینڈ، جس کی سرحد جمہوریہ آئرلینڈ سے ملتی ہے، دوسرا بڑا جزیرہ ہے، لیکن واضح رہے کہ جمہوریہ آئرلینڈ ایک آزاد ملک ہے، جو یو کے کا حصہ نہیں ۔ لیجیے، اب آپ اپنے دوستوں کو بتا سکتے ہیں کہ یوکے، گریٹ بریٹین اور انگلینڈ میں کیا فرق ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments