Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں بارش رحمت یا زحمت ؟ دو دن کی بارش نےنظام زندگی درہم برہم کر دیا

 بالآخر کراچی میں بارش ہو ہی گئی، وہ بارش جس کے برسنے کے کراچی والے کئی ہفتوں سے منتظر تھے، لیکن یہ باران رحمت شہر قائد کے باسیوں کے لیے کچھ زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہوتی اور ایک لمحے کو خوشی منانے والے اگلے ہی لمحے ٹریفک جام، لوڈ شیڈنگ اور تالاب و دریا کا منظر پیش کرنے والی سڑکوں کی دہائیاں دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تصاویر کے ساتھ اپنے دل کا حال بتایا جاتا ہے جو شہری انتظامیہ کی ناکامی کے باعث جل رہا ہوتا ہے۔ ذیل میں گذشتہ روز سے ہونے والی بارش کے بعد کراچی والوں کی شیئر کی گئی کچھ تصاویر دی جارہی ہیں، جہاں کہیں تو بارش کے بعد کا سہانا منظر پیش کیا گیا اور کہیں تالاب بنی سڑکوں کا رونا رویا گیا۔
آپ بھی دیکھئے:











Post a Comment

0 Comments