Ticker

6/recent/ticker-posts

گرین لائن منصوبہ : کراچی میں ناظم آباد فلائی اوور گرانے کا کام شروع

گرین لائن منصوبے کے لئے ناظم آباد پل کو گرانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور ہیوی مشینری کو بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی سینٹرل فرید الدین کا کہنا ہے کہ پل کو ڈائنا مائٹ کے ذریعے گرایا جائے گا جب کہ پل گرانے کا کام تقریباً  دو سے تین ہفتے میں مکمل ہو گا۔ ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پل کا ملبہ ہٹانے کے بعد تقریباً 2 سے ڈھائی مہینے میں گرین لائن بس کے لئے ٹریک کی تعمیر کا کام مکمل ہو گا۔
ناظم آباد پل کو گرانے کے لئے بورڈ آفس کی طرف جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ نارتھ کراچی اور حیدری کی طرف سے آنے والا ٹریفک پل کے ساتھ  سڑک سے ناظم آباد کی طرف نکالا جائے گا۔ 







Post a Comment

0 Comments