Ticker

6/recent/ticker-posts

شہریوں اداروں کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، تعمیرات مسمار

سپریم کورٹ کے احکامات پر شہری ادارے قبضہ مافیا پر ٹوٹ پڑے ، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن، کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلدیہ ٹاون ، فیڈرل بی ایریا اور گلبرگ ٹاون میں آپریشن کر کے 58 شادی ہال سمیت 65 غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ۔ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر شہری ادارے قبضہ مافیا کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں، آپریشن کا آغاز بلدیہ ٹاؤن سے کیا گیا، جہاں غیر قانونی تعمیرات پرجھاڑو پھیر دی گئی، 54 غیر قانونی شادی ہالز کو مسمار کر دیا گیا ۔

دوسری طرف کے ڈی اے کو فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرنا مہنگا پڑ گیا، اسپورٹس کمپلیکس کی جگہ پر قائم کمیونٹی سینٹر توڑا تو علاقہ مکین بپھر گئے، کے ڈی اے کے عملے کیساتھ الجھ گئے۔ کمینوٹی سینٹر مسمار کرنے پرشارع پاکستان پر احتجاج کیا گیا،عائشہ منزل کے دونوں ٹریک بند کر دیئے، شہری بری طرح ٹریفک جام میں پھنس گئے، رینجرز کے آنے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران 6 مکانوں پربلڈوزر چلا دیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بھی گلبرگ ٹاؤن میں آپریشن کر کے 3 غیر قانونی شادی ہال توڑ دیے۔
 

Post a Comment

0 Comments