Ticker

6/recent/ticker-posts

افراط زر کی شرح میں سب سے کم اضافہ کراچی میں ہوا

پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلہ میں لاہور میں افراط زر کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے انفلیشن مانیٹر ڈیٹا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ دسمبر 2016ء کے دوران لاہور میں افراط زر کی شرح میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ دسمبر 2017ء کے دوران لاہور کیلئے افراط زر کی شرح میں 6.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دسمبر 2017ء کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دسمبر 2016ء کیلئے (سی پی آئی) میں 4.1 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ کراچی میں افراط زر کی شرح میں سب سے کم اضافہ ہونے سے افراط زر کی شرح دسمبر 2016ء میں 2.6 فیصد کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء کے دوران 3.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح دسمبر 2016ء کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء کے دوران افراط زر کی شرح میں سب سے کم اضافہ کراچی میں ریکارڈ کیا گیا۔
 

Post a Comment

0 Comments