Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی سب سے سستا اور لاہور مہنگا ترین شہر قرار

اسٹیٹ بینک نے کراچی کو ملک کا سب سے سستا اور لاہور کو مہنگا ترین شہر قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگے اور سستے ترین شہر کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اشیائے صرف سمیت دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں کے حوالے سے ملک کے تجارتی و کاروباری حب کراچی کو سب سے سستے شہر کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2017 کے دوران لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور کے مقابلے میں کراچی میں مہنگائی کی شرح کم رہی جب کہ اسی دورانیے میں لاہور مہنگائی کے لحاظ سے دیگر بڑے شہروں پر بازی لے گیا، لاہور میں مہنگائی کی شرح 6.6 فیصد، اسلام آباد میں 5.6 فیصد، پشاور میں 4.4 فیصد، کوئٹہ میں 4.6 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017 کے دوران کراچی میں اوسط مہنگائی میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دیگر بڑے شہروں کا اوسط 4.6 فیصد رہا ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments