Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں ائرکنڈینشنڈ بس سروس کا آغاز

کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے ائرکنڈینشنڈ پیپلز بس سروس کا آغاز ہو گیا۔ پیپلز بس سروس کی بسیں داؤد چورنگی لانڈھی سے ٹاور کے روٹ پر چلیں گی، ابتدائی طور پر 10 بسیں چلائی گئی ہیں۔ پیپلز بس سروس صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک چلے گی۔ بسوں کا کرایہ 20، 30 اور 40 روپے ہے،جن میں 30 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

بس کے افتتاح کے بعد اس میں ملیر سے آئی آئی چندریگر روڈ تک سفر کرنے والے ایک مسافر عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں بسیں تھیں ہی نہیں ایسے میں ایئرکنڈیشنڈ بس کا چلنا شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ بس نہ صرف آرام دہ ہے بلکہ یہ مستقل چلتی رہتی ہے جس کی وجہ سے سفر بھی بہت جلدی اور سکون سے کٹ جاتا ہے۔ عمران اسماعیل نے حکومت سے اپیل کی کہ ناصرف ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے بلکہ ماضی کی طرح ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کو بند کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر پر نظر رکھی جائے اور اس منصوبے کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے۔
 

Post a Comment

0 Comments