Ticker

6/recent/ticker-posts

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ : چیف جسٹس نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سنا دی

چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ شہر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ یہ خوشخبری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سنائی، انہوں نے دوران سماعت کہا ’ہم کراچی کے عوام کو خوشخبری دیتے ہیں کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں، چند ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا بڑی کامیابی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر کمیشن کام کر رہا ہے جو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments