Ticker

6/recent/ticker-posts

کیا کراچی ایم کیو ایم کے ہاتھوں سے نکل گیا ؟

سن 2018ء کے عام انتخابات میں کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی سیاست کو گہن لگ گیا، نوبت یہاں تک پہنچی کہ عزیز آباد کاحلقہ بھی ہاتھ سے گیا۔ قومی اسمبلی کی 21 نشستوں میں سے صرف 4 نشستیں جیت سکی جبکہ سندھ اسمبلی کی 43 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 14 پر کامیابی ہاتھ آئی۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر خالد مقبول صدیقی، امین الحق، اقبال محمد علی اور اسامہ قادری کامیاب رہے، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر غلام جیلانی، وسیم الدین قریشی، کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین خان، عدیل شہزاد، صداقت علی، محمد وجاہت، علی خورشید، محمد عباس، باسط احمد، حمید الظفر اور جاوید حنیف کامیاب ہوئے۔ 2013ء کے انتخابات میں کراچی سے ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کی17 اور سندھ اسمبلی کی 34 نشستیں حاصل کی تھیں، اس بار ایم کیو ایم کو سب سے زیادہ نشستیں کورنگی سے ملی ہیں۔ کراچی سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر تحریک انصاف اور تین پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی، اسی طرح کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی 6، تحریک لبیک 2 اور ایم ایم اے ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔ ایم کیوایم سے الگ ہو کر بنائی گئی پاک سر زمین پارٹی اپنا کھاتہ تک نہ کھول سکی۔

 

Post a Comment

0 Comments