سندھ بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن نے کراچی میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔اسکاوٹ رضاکار وں اور نجی اسکول کے طلبہ نے ایک گھنٹے میں 300 پودے لگائے۔ ’اسکاؤٹ گو گرین سندھ‘ کے تحت شجرکاری مہم میں سیکرٹری جنگلات اکبر شاہ کی زیرِنگرانی 300 پودے لگائے گئے۔ سیکریٹری اسکاؤٹ سندھ سید اختر میر کا کہنا تھا کہ مہم کے تحت حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، شکارپور، خیرپور، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں بھی پودے لگائے گئے ہیں۔
0 Comments