Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی کے رہائشی علاقوں میں اسکولوں کو بند کرنے کا نوٹس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کو بند کرنے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ ایس بی سی اے نے کراچی میں رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے اور کاروباری حضرات سمیت نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کر دیے۔ ایس بی سی اے نے نوٹس میں کہا ہے کہ جو اسکول رہائشی علاقے میں قائم ہیں وہ فوری بند کر دیے جائیں، رہائشی جگہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنا اور کوئی کاروبار کرنا جرم ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اسکولوں کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ رہائش کی جگہ رہائش کے لئے استعمال کی جائے، رہائش کے طور پر جگہ لیز کرنے کے بعد وہاں اسکول بنانا غیر قانونی ہے۔ مہلت ختم ہونے کے بعد رہائشی علاقے میں قائم اسکولوں کو تالے لگا کر بند کر دیا جائے گا اور زائد منزلہ عمارت کو مسمار کیا جائے گا۔
 

Post a Comment

0 Comments