Ticker

6/recent/ticker-posts

ایمپریس مارکیٹ کراچی کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن شاپس دینے کا فیصلہ

ایمپریس مارکیٹ کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران متاثرہ ہونے والے دکانداروں کو کیبن شاپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایمپریس مارکیٹ سے متصل زمین پر پارک اور یادگار بنائی جائے گی، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف خالی کرائی گئی زمین کو فوری محفوظ کرنے کے لیے آہنی باڑ لگے گی، سندھ حکومت نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کے کچھ حصے پر کیبن شاپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کیبنز تجاوزات سے متاثرہ دکانداروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔ مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چھوٹے سائز کی کیبن شاپ کو خصوصی طور پر ڈیزائن کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے سٹی ٹور ڈبل ڈیکر بس چلانے کا بھی پلان ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو ایمپریس مارکیٹ کی وسیع اراضی کے متبادل پلان بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments