رات گئے ہونے والی شادیوں سے شہریوں کو ہونے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے شہری انتظامیہ نے کراچی میں شادی ہال 11 بجے بند کرنے فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اس سے قبل شہر قائد میں ہال بند کرنے کے لیے 12 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن عوام الناس کو درپیش مشکلات اور شکایات کو دیکھتے ہوئے شہری انتظامیہ نے وقت میں ایک گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت دو ہفتے بعد کراچی میں ہونے والی تمام تقریبات میں شادی ہال 11 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 بجے شادی ہال بند کرانے کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ شادی ہال کو سربمہر کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق شہر قائد میں شادی ہال 11 بجے بند کرنے کی مہم کا آغاز دو ہفتے بعد ہو گا۔
0 Comments