Ticker

6/recent/ticker-posts

سندھ، میٹرک کے امتحانات، نقل مافیہ سرگرم

سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ کے نقل روکنے کےدعوے بےسود ثابت ہوئے۔ امتحانی مراکز کے اندر اور باہر نقل کرنے اور کرانے والے سرگرم رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد تعلیمی بورڈ کےتحت نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ لیا گیا۔ نواب شاہ میں لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے تحت شکارپور کے گورنمنٹ بوائزہائی اسکول میں مطالعہ پاکستان کا پرچہ پہلےہی آوٹ ہو گیا جبکہ امیدوار کھلے عام نقل کرنے میں مصروف رہے۔ جیکب آباد میں بھی امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ حمیدیہ ہائی اسکول میں پہلے ہی پرچہ امیدواروں کے ہاتھوں میں پہنچ گیا۔ امتحانی مراکز کے باہر نقل مافیہ سرگرم ہے لیکن انتظامیہ بےبس دکھائی دیتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments