Ticker

6/recent/ticker-posts

سیمی اور ویوین رچرڈز کو کراچی پریس کلب کی اعزازی رکنیت دینے کا اعلان

کراچی پریس کلب نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات پر سابق ویسٹ انڈین کپتان اور پشاور زلمی کے قائد ڈیرن سیمی کے ساتھ ساتھ سر ویوین رچرڈز کو کلب کی اعزازی رکنیت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں ہوا جو کلب کے صدر امتیاز خان فاران کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ دوران اجلاس پاکستان کرکٹ خصوصاً ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور سابق عظیم ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کو کلب کی اعزازی رکنیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات پر حکومت پاکستان بھی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کر چکی ہے جو انہیں رواں سال 23مارچ کو منعقد ہونے والی تقریب میں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دنیا میں 400 ٹیسٹ میچ لائیو کور کرنے والے پہلے صحافی اور نامور اسپورٹس جرنلسٹ قمر احمد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پریس کلب کی لائف ممبرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

بشکریہ ڈان نیوز

Post a Comment

0 Comments