Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں بھتہ خور پھر سراٹھانے لگے، تاجر کوپرچی کے ساتھ گولی بھیج دی

شہر میں بھتہ مافیا ایک بار پھر سراٹھارہی ہے جس کے باعث تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ کراچی میں بھتہ خوروں نے اولڈ سٹی ایریا کے تاجر سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے اور اسے بھتے کی پرچی کے ساتھ پستول کی گولی بھی بھیجی گئی ہے جب کہ بھتہ خوروں نے پرچی پر واضح طور پر بھتہ نہ دینے پر دھمکی پر دی ہے۔ تاجروں کی جانب سے بھتے کی پرچی موصول ہونے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے تاجر کو بھتے کی پرچی ملنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کرکے ہدایت دی ہیں شہر میں بھتہ خورسر اٹھانے کی ہمت نہ کریں اور تاجروں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے۔
ادھر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ وزیر داخلہ نے تاجروں سے بھتے کی پرچیوں کے واقعات کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور رینجرز کو دینے کی  اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ایک بار پھر غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جب کہ رمضان المبارک کے دوران اسٹریٹ کرائم کے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments