Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی کے سب سے پرانے بُک اسٹور کی تزئین و آرائش

کراچی میں واقع پاینیر بک ہاؤس (Pioneer Book House) کے مالک ظفر حسین نے لوگوں کی کتنب بینی میں عدم دلچسپی کے باعث اس بک اسٹور میں مزید سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں تھے، تاہم بین الاقوامی سطح پر پہچانی جانے والی مصنف منیزہ نقوی کی کوششوں کے بعد ظفر نے اپنا ارادہ تبدیل کیا۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق اس مشہور کتابوں کی دکان کے مالک ظفر حسین ایک سرگرم کارکن بھی ہیں، انہوں نے اپنی اس دکان کے بارے میں بتایا کہ ’میرے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس بُک اسٹور کو برقرار رکھیں، میں نے اس دکان کی سرمایہ کاری کے لیے نئے خیالات اور بہتر مارکٹینگ کی حکمت عملی کے بارے میں سوچا ہے، میں اپنے آباؤ اجداد کی جانب سے تعمیر کی گئی اس دکان کو ایسے جانے نہیں دوں گا‘۔

پاینیر بک اسٹور کا نام زیادہ تر قانون کی کتابوں کے لیے جانا جاتا ہے، ایم اے جناح روڈ پر واقع ڈاو میڈیکل کالج، ایس ایم سائنس کالج کے قریب اس کتابوں کی دکان کو کتاب پڑھنے والوں کی جنت مانا جاتا رہا ہے خاص کر قانون پڑھنے والے طلبہ یہاں ضرور آتے ہیں۔ ظفر حسین کے مطابق ’ایک وقت تھا جب اس دکان پر لوگوں کا ہجوم اس کے بند ہونے کے وقت تک فہرست بنا کر کتابوں کا مطالبہ کرتا تھا، تاہم ہر چیز آن لائن دستیاب ہونے کے بعد اب اس کا مطالبہ کافی حد تک کم ہوچکا ہے‘۔

پاینیر بُک ہاؤس کی اب ایک نئ ویب سائٹ بھی ہے، اور کتاب پڑھنے کے شوقین افراد انہیں آن لائن حاصل کر سکتے ہیں، ظفر حسین نے اپنی دکان کی تزئین و آرائش کا بھی ارادہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا جو ایک گرافک ڈیزائنر بھی ہے اب اس کاروبار میں دلچسپی لے رہا ہے، اور یقیناً نئے خیالات جلد اس بُک ہاؤس میں بہتری لائیں گے۔ تاہم ظفر حسین کا کسی دوسرے علاقے میں اس اسٹور کو منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
 

Post a Comment

0 Comments