عالمی مالیاتی ویب سائٹ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ کراچی میں زمینوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، مگر ساتھ ہی یہ شہر لینڈ مافیا کے اثر میں بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں بہت سی زمین غیر قانونی طور پر ریگولرائز کی گئی ہے۔ زمینوں کی قیمتوں میں اضافے سے کئی ادارے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آتے ہیں جن میں سے ایک کے نتیجے میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو بھی قتل کیا گیا جو غریبوں کو ان کی زمینوں کے حقوق دلانے کے لیے سرگرم تھیں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق کراچی میں زمین کی قیمتیں سن 2016 کے بعد سے اب تک 23 فیصد بڑھ چکی ہیں، جبکہ قومی سطح پر زمین کی قیمتوں میں اضافہ 6 اعشاریہ 3 فیصد ہوا ہے۔
0 Comments