Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی کی ترقی کیلئے 300 دن کا منصوبہ تیار

کراچی کی ترقی کے لیے 300 دن کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ ریلوے فریٹ سروس کی میگا سکیم بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ منصوبے میں ٹرانسپورٹ، پانی اور بلدیاتی مسائل کے حل کی اسکیمز شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت دھابیجی فریٹ پراجیکٹ کے تحت کراچی سے اندرون ملک سامان کی ترسیل ہو گی۔ تمام کنٹینرز اور درآمد سامان کی ترسیل فریٹ ٹرینوں کے ذریعے ہو گی۔ ایسٹ، ویسٹ وہارف سے فریٹ ٹرین سامان کی ترسیل کرے گی۔ 300 دن کے منصوبے میں کراچی لوکل ٹرینوں کو آپریشنل کیا جائے گا۔ کراچی کے علاقوں لانڈھی، ملیر، بن قاسم اور دھابیجی تک ہر 30 منٹ میں لوکل ٹرین چلے گی۔ وفاقی حکومت نے کراچی ٹاسک فورس کے ٹرمز آف ریفرنس بھی تیار کر لیے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی دورہ چین سے وطن واپسی پر کراچی ٹاسک فورس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔
 

Post a Comment

0 Comments