Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں رواں سال 13 ہزار شہری موبائل فون سے محروم

کراچی میں رواں سال کے 9 ماہ میں اب تک 13 ہزار سے زائد شہری موبائل فونز سے محروم ہو گئے ۔ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے کرمنلز ساڑھے 9 کروڑ روپے کے سیل فونز باآسانی لے اڑتے ہیں۔
شہرمیں اسٹریٹ کرائم کی بدولت ہزاروں شہری اپنے موبائل فونز اورقیمتی اشیا سے محروم ہو رہے ہیں۔ رواں ماہ 1750 شہریوں سے موبائل فونز چھینے یا چوری کئے گئے۔ سی پی ایل سی کے مطابق جنوری سے اب تک 13 ہزار 472 افراد کو موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔

جولائی 2017 سے اب تک 7 ہزار 544 افراد قیمتی موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیئے گئے۔ گزشتہ سال کہ اسی عرصے میں 8 ہزار 731 افراد کی جانب سے موبائل چھینے یا چوری ہونے کی شکایات درج کرائی گئی۔ ایک موبائل فون کی اوسط قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی جائے تو رواں سال چھینے گئے موبائل کی مالیت ساڑھے 9 کروڑ روپے بنتی ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سال لٹیرے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز باآسانی لے اڑتے ہیں۔

 

Post a Comment

0 Comments