Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی : کینٹ اسٹیشن سے تجاوزات ہٹانے کی تیاریاں مکمل

کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے لے کر لانڈھی تک تجاوزات کے خاتمے کے لئے کے ایم سی کی جانب سے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے حکام کا کہنا ہے کہ چار مرحلوں میں کراچی کینٹ اسٹیشن سے لیکر لانڈھی تک آپریشن کیا جائے گا۔ تجاوزات میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات اور دیگر تعمیرات شامل ہیں جنہیں ہیوی مشینری، پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی کے بغیر گرانا ناممکن ہے۔

حکام کے مطابق چند روز قبل میئر کراچی سے پاکستان ریلوے کے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ اعجاز احمد برڑوکی ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں اعجاز احمد کی جانب سے پاکستان ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے اور ریلوے لائن کے اطراف صفائی ستھرائی اور گرین بیلٹ بنانے کے لئے اقدامات کی درخواست کی گئی تھی۔ میئر کراچی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ریلوے کی اراضی پر قبضے اورغیرقانونی تجاوزات کے خاتمے میں ہرممکن تعاون کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments