Ticker

6/recent/ticker-posts

لیاری ایکسپریس وے منصوبہ پندرہ برس بعد مکمل

کراچی کا لیاری ایکسپریس وے منصوبہ پندرہ سال بعد مکمل ہو گیا، پندرہ سال میں منصوبے کی لاگت 5 ارب 10 کروڑ روپے سے بڑھ  کر بیس ارب روپے تک جا پہنچی۔ 11 مئی 2002 کو لیاری ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا، پانچ ارب 10 کروڑ روپے کی ابتدائی لاگت آنی تھی۔ پندرہ سال میں 20 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس منصوبے میں پندرہ ہزار کے لگ بھگ خاندانوں کو متبادل رہائش اور مالی امداد بھی دی گئی۔ لیاری ایکسپریس وے کا ایک ٹریک 16 کلومیٹر کا ہے جو سپر ہائی وے کو ماڑی پور روڈ سے ملاتا ہے.

Post a Comment

0 Comments