Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں کھیلنے پر خوش ہوں : ڈیرن سیمی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل 3 کے فائنل کا انعقاد بڑی اہمیت رکھتا ہے لہٰذا شائقین کو چاہیے کہ وہ سٹیڈیم میں آ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ کراچی آئے ہیں کیونکہ اس شہر نے کئی برس ہو چکے کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کی ہے۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے آغاز پر یہ بات کہی تھی کہ وہ اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے کھیل رہے ہیں حالانکہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ آسان کام نہیں لیکن ہماری ٹیم کے لیے یہ سفر بہت اچھا رہا اور اب صرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہماری راہ میں ہے۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس وقت سے بہت زیادہ پرجوش ہو گئی تھی جب یہ بات کہی گئی کہ زلمی پلے آف میں کوالیفائی نہیں کر سکتی۔ لاہور کے دونوں میچز بہت اچھے رہے خاص کر پہلا میچ جو دل کی دھڑکن کے لیے کسی طور اچھا نہ تھا۔ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔

عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
 

Post a Comment

0 Comments