Ticker

6/recent/ticker-posts

دنیاکے سب سے بڑے اور وزنی جہاز کی کراچی میں لینڈنگ

روسی ساختہ دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز آنتونوف اے این 225 میریا نے پہلی پاکستان میں لینڈ نگ کی ۔ جیو ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اس جہاز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور جہاز میں ری فیولنگ کی۔ روس میں بنایا اورڈیزائن کیا گیا بہت بڑے سائز کا یہ جہاز چھ ٹربو فین انجن کے ذریعے پرواز کرتا ہے۔ ائیرکرافٹ ماہرین کے مطابق یہ جہاز اب تک بنائے گئے جہازوں میں سب سے طویل اور وزن کے لحاظ سے سب سے بھاری ہے ۔  اس کی زیادہ سے زیادہ وزن اٹھا کر پرواز کرنے کی صلاحیت 640 ٹن تک ہے ۔ اس کے علاوہ اس وقت جتنے بھی ماڈل کے ہوائی جہاز دنیا بھر میں آپریشنل ہیں ان میں اس کے پروں کی وسعت سب سے زیادہ ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments