Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی، درجہ حرارت 46 ہو گیا، 37 برس پرانا ریکارڈ برابر

کراچی میں مئی کے مہینے میں گرمی نے37 برس کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ 9 مئی 1981 میں کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ بدھ کو دوبارہ 46 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 9 مئی 1938 کو ریکارڈ ہوا تھا اس روز کراچی میں درجہ حرارت 47.8 ریکارڈ ہوا تھا۔ شہر میں بدھ کو گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ سے درجنوں شہریوں کی حالت غیر ہو گئی۔ جنہیں مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا اور ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ 

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے گرمی کی شدت میں اضافے پر بند کمروں میں نہ رہیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اگر ضروری کام ہو تو گیلے کپڑے سے سر اور جسم ڈھانپ کر باہر نکلا جائے، مرغن غذائوں کے بجائے سادہ غذا سبزیوں، دہی اور لسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اوربچوں کو باہر کھیلنے سے منع کرتے ہوئے انہیں باریک کپڑے پہنا ئے جائیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق سمندری ہوا منقطع ہے اور شمال سے گرم و خشک گرد آلود ہوا نے کراچی کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے تاہم جمعرات کو درجہ حرارت کم ہو جائے گا اور 40 سے 42 سینٹی گریڈ تک رہے گا.

سید محمد عسکری
 

Post a Comment

0 Comments