Ticker

6/recent/ticker-posts

سی ای او کے الیکٹرک کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت درخواست پر سی ای او کے الیکٹرک اور چیئرمین نیپرا سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھانے اور غیرمنصفانہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر سی ای او کے الیکٹرک اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ کرامت علی نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 2015 کو ہیٹ اسٹروک کے بعد درجہ بندی کی لوڈ شیڈنگ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا حکم دیا تھا لیکن گزشتہ دنوں بن قاسم پاور اسٹیشن خرابی سے ثابت ہوتا ہے کہ کے الیکٹرک نے پیداواری صلاحیت میں اضافہ نہیں کیا، اس لئے کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
 

Post a Comment

0 Comments