سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ جسٹس محمدعلی مظہر ،جسٹس اشرف اور جسٹس عقیل احمدعباسی پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ نے 6 جون کو اسکول فیس میں اضافے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق نجی ا سکول فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافہ غیر قانونی ہو گا اور پرائیویٹ اسکول 5 فیصد سے زائد فیس بڑھانے کے اہل نہیں ہیں۔ عدالتی حکم کے بعد پرائیویٹ ا سکولوں کی فیس میں پانچ فیصد سے زائد وصولی کو روک دیا گیا ہے۔
0 Comments