Ticker

6/recent/ticker-posts

موسمیاتی تبدیلی سے کراچی زیادہ متاثر ہوا ہے، ماہرین

کراچی میں بارشوں سمیت موسمی نظام میں غیرمعمولی تبدیلی واقع ہوئی ہے جس کے سبب بارشوں میں کمی اور کثرت یعنی غیر یقینی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔ جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) میں غیرملکی سائنسدانوں سے ملاقات کے دوران کہی پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ اس بار گزشتہ سال کے مقابلے میں انتہائی کم بارشیں ہوئی ہیں جس کا اہم سبب موسمیاتی تبدیلی ہے اس تبدیلی کی زد پر آنے کے حوالے سے پاکستان دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔

انھوں نے کہا پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوئی مستند معلومات موجود نہیں ہے، حکومت کو چاہیے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور اسباب پر جامع تحقیق کا بندوبست کرے تاکہ مستحکم منصوبہ سازی ہو اور اس سنگین مسئلے سے نبردآزما ہوا جا سکے، اس عنوان سے عوامی سطح پر آگاہی بھی ضروری ہے کیوں کہ موسمیاتی تبدیلی جو فطرت میں انسانی بے جا مداخلت کا نتیجہ ہے کے منفی اثرات روز بروز شدید تر ہو رہے ہیں جبکہ قدرتی آفات، سطح سمندر کی بلندی، غذا کی عدم دستیابی، پانی کی قلت وغیرہ اس موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہیں۔ انھوں نے کہا پاکستانی جنگلات کی تباہی سے ماحولیات کو خطرہ ہے، یہ امر واقعی ہے کہ شجرکاری کے فروغ اور فروغ جنگلات سے پاکستان میں موسمی اور ماحولیاتی منفی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments