Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی لوکل ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا افتتاح کر دیا۔
دھابیجی ایکسپریس کے نام سے چلنے والی لوکل ٹرین دھابیجی سے کراچی سٹی اسٹیشن کے لیے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے جب کہ کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لیے ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہو گی۔ لوکل ٹرین کا کرایہ 25 سے 80 روپے ہو گا اور یہ ڈرگ روڈ، ملیر سٹی، لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں سمیت 7 اسٹیشنز پر رکے گی۔ تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسائل میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ماضی میں سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین تھا جو بند ہو گیا، آج ضرورت محسوس ہو رہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائے، ملک کے ساتھ ساتھ ریلوے کو بھی بہت بری طرح سے لوٹا گیا، ریلوے کا فریٹ سازش کے تحت ختم کی گئی۔
 

Post a Comment

0 Comments