Ticker

6/recent/ticker-posts

اپنا بینک ڈیٹا ہیک ہونے سے کیسے محفوظ رکھیں؟

اپنا ڈیٹا چوری ہونے سے محفوظ رکھنے کے لے بینک صارفین خود کیا احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔ پاکستانی بینکوں سے چرائی گئی صارفین کی معلومات بین الاقوامی بلیک مارکیٹ میں بیچنے کا اسکینڈل کتنا بڑا ہے اور اس میں کتنے صارفین اور بینک متاثر ہوئے ہیں اس بارے میں نئی معلومات سامنے آ رہی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اسکینڈل ابتدائی اندازوں سے کہیں بڑا ہے۔ تاہم اپنا ڈیٹا چوری ہونے سے محفوظ رکھنے کے لے بینک صارفین خود چند احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔

اپنے خفیہ کوڈز کو باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہیں، اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق ہر ماہ یا دو مہینے بعد اپنا خفیہ کوڈ تبدیل کر لینا چاہئے۔

اپنے کارڈز کے بیرون ملک آن لائن استعمال پر پابندی عائد رکھیں، جب بھی بیرون ملک کوئی ٹرانزیکشن کرنا ہو، اس پر سے عارضی طور پر پابندی ہٹا لی جائے اور ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ عائد کر دی جائے۔ 

اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کے کارڈ کا کسی بھی قسم کا مشکوک استعمال کیا گیا ہے، جیسے کہ اس پر کوئی خریداری کی گئی ہے تو فوراً اپنے بینک کو مطلع کریں تاکہ وہ اسے بلاک کر سکے۔
 

Post a Comment

0 Comments