Ticker

6/recent/ticker-posts

روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے، برطانوی جریدہ

روشنیوں کے شہر کراچی کو سستے ترین اور مہنگے ترین شہروں کی ایک حالیہ درجہ بندی میں دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ اور سنگا پور کے بعد پیرس کو دنیا کے سب سے مہنگے شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔ برطانوی جریدے کے مطابق اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے شہروں کے سالانہ انڈیکس کی تیاری تارکین وطن اور کاروبار کیلئے سفر کرنے والوں کے لیے کی گئی ہے۔ دنیا بھر سے 133 شہروں میں کیے گئے سروے میں 160 اشیاء کا موازنہ کیا گیا ہے جن میں کھانا، پینا، ٹرانسپورٹ، یوٹیلٹی بل اور کرایہ شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق سستے ترین شہروں میں پہلے نمبر پر وینزویلا کا شہر کراکس دوسرا شام کا شہر دمشق ، تیسرے پر ازبکستان کا شہر تاشقند ، چوتھا قازقستان کا شہر الماتے، پانچواں بھارت کا شہر بنگلور، چھٹا پاکستان کا شہر کراچی ، ساتواں نائجیریا کا شہر لاگوس، آٹھواں ارجنٹینا کا شہر نوئینوس ایئریس، نواں بھارت کا شہر چنائے اور دسواں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ہے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ اور سنگا پور کے بعد پیرس کو دنیا کے سب سے مہنگے شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔ رپورٹ تیار کرنے والی روگزینا سلاؤ شیوا کا کہنا ہے کہ 2003 سے ہی پیرس دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں کے مقابلے میں وہاں صرف شراب، ٹریول اور تمباکو ہی سستا ہے۔ مثال کے طو پر پیرس میں ایک خاتون کے بال کٹوانے کا خرچ تقریباً 119 ڈالر ہے جبکہ میونخ اور جاپان میں بلترتیب تقریباً 74 اور 54 ڈالر ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments