Ticker

6/recent/ticker-posts

جرائم میں نمایاں کمی، کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں چھٹے سے 70 ویں نمبر پر آگیا

شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر سے 70 ویں نمبر پر آگیا ۔ پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ 2014 میں ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے نمبر تھا اور آج دنیا کے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ کر یہ اب 70ویں نمبر ہے‘۔ اپنے ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی میں امن و امان قائم کرنے پر انتظامیہ، سندھ رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن میں کراچی کے شہریوں کا بھی کردار ہے، مستقبل میں مزید استحکام پیدا ہو گا‘۔

نمبیو ڈاٹ کام دنیا بھر کے صارفین کے لیے مختص کئے گئے نرخوں، جرائم کی شرح، صحت کی معیاری سہولیات وغیرہ کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ کی جانب سے دنیا بھر میں جرائم کی شرح سے متعلق جاری کی گئی فہرست کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان 48 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستان کرائم انڈیکس میں 46.73 اور سیفٹی انڈیکس کی شرح 53.27 ہے۔ نمبیو ڈاٹ کام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں کراچی 73 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست کے مطابق کراچی میں کرائم انڈیکس 57.43 اور سیفٹی انڈیکس 42.57 ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز نے کراچی میں ستمبر 2013 میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز

Post a Comment

0 Comments